مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہر خاص کے علاقہ نالہ بل نوشہرہ کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
صاف پانی کی عدم دستیابی، عوام نالاں - jammu kashmir news
شہر خاص کے باشندے پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے سبب حکومت سے نالاں ہیں۔
صاف پانی کی عدم دستیابی، عوام نالاں
تفصیلات کے مطابق لگ بھگ ایک مہینے سے مذکورہ علاقہ پانی کی قلت سے دوچار ہے جبکہ اس سلسلے میں پی ایچ ای سے وابستہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی علاقہ کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔
اس ضمن میں خواتین نے سڑک کو بند کرکے دھرنا دیا جس سے کئی گھنٹوں تک ٹرییفک معطل رہا۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرایا جائے تاکہ ایک بڑی آبادی کو پانی کے بحران سے نجات ملے۔