جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں ایل او سی کے کیری سیکٹر میں تعینات مستعد فوجیوں نے بدھ کی صبح قریب پانچ بجکر 55 منٹ پر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو باڑ کے 400 میٹر اندر بھارتی حدود میں دیکھا۔