پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کے دوران وزرات داخلہ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ سنہ 2018 کے بعد سے جموں و کشمیر میں دراندازی اور شدت پسندانہ حملوں Infiltration and militant attacks میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایک تحریری جواب میں وزیر نے 2018 کے بعد سے دراندازی اور شدت پسندی کے واقعات کی تفصیلات سے متعلق اعداد و شمار کا پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس 31 اکتوبر تک دراندازی کے 28 واقعات، 2020 میں 51، 2018 میں 143 اور 2017 میں 141 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس 21 نومبر تک شدت پسندی کے 200 واقعات، 2020 میں 244، 2019 میں 255 اور 2018 میں 417 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
اکتوبر 2020 سے اکتوبر 2021 تک وزیر کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کل 251 شدت پسندی کے واقعات رونما ہوئے۔ ان 251 واقعات میں سے رواں برس اکتوبر میں 37 واقعات پیش آئے اس کے علاوہ بعد ستمبر میں 14، اگست میں 36، جولائی میں 26، جون میں 22 اور مئی میں 13، اپریل میں 12، مارچ میں 11، فروری میں سات اور جنوری میں آٹھ واقعات رونما ہوئے۔