شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے مختلف سیکٹرز میں بھارت اور پاکستان افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج کپواڑہ کے ٹنگڈار، بارہمولہ کے اوڑی اور بانڈی پورہ کے گریز سیکٹرز میں ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے گولہ باری شروع کی گئی۔
بارہمولہ میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری میں ایک گائے ہلاک ہوگئی تاہم اس دوران کسی بھی انسانی جان کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بانڈی پورہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ دوپہر کے وقت بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے اضمرگ، باکتور کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔