جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے قصبہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آج علی الصبح سے بھارت - پاکستان افواج کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔
پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قصبہ علاقے میں بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا بھا رتی افو اج بھی معقول جو اب دہے رہی ہے۔ گو لہ باری کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنائی دہے رہی ہے۔ تاہم ابھی تک گولہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔