جموں: انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں کئی اسٹیشنوں پر ریسٹورنٹ آن وہیلز کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں اب ریلوے کٹرا اور جموں ریلوے اسٹیشنوں پر تھیم پر مبنی دو ریستوراں شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس اقدام کو "پہیوں پر خوبصورت ریستوراں" کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹرین کے پرانے ڈبوں کی تزئین و آرائش کر کے ریل کوچ ریستوران میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جموں کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ منیجر پرتیک سریواستو نے ائ ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جموں اور کٹرہ میں دو ریل کوچ ریستوران پر کام جاری ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کی ایک اسکیم ہے جس کے تحت پرانے ڈبوں کو ریل کوچ ریستوران میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دو مختلف پارٹیوں کو ٹینڈر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اے سی ریستوران مشترکہ طور پر 50 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی لائیں گے۔ ہم ان کوچز کو نجی پارٹیوں کو اپنے ڈیزائن کے مطابق جدید ترین ریستوراں میں تبدیل کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ایک کوچ کو مکمل طور پر فعال ریستوران میں تبدیل کرنے میں 90 دن لگیں گے۔ یہ تمام ضروری سہولیات سے لیس ہوگا۔" جموں اور کٹرا ریلوے اسٹیشنوں پر دو ریستوراں بھی نان ویج کھانا پیش کریں گے اور مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوں گے۔