ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں بھارتی فوج کی جانب سے گرلز باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کی طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ مختلف پس منظر اور برادریوں کی لڑکیوں کو دوستی، ہمدردی اور اتحاد کے احساس کو فروغ دینے کے مقصد سے اہتمام کیا۔ مقامی اسکولوں، کالجوں اور نوجوانوں کی لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ کل چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ٹورنامنٹ کے دوران مقابلہ کریں گی۔
توقع ہے کہ اس ایونٹ سے نہ صرف باسکٹ بال کی غیر معمولی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں گی بلکہ اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ اور پوری برادری کے ساتھ یہ موقع فراہم کرنے پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ٹورنامنٹ نے نہ صرف ان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ اس نے آپس میں دوستی اور اتحاد کا احساس بھی پیدا کیا جس کی کل 70 طالبات اور 100 شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔