پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب علاقے میں پیرا گلائیڈنگکا اہتمام کیا گیا۔دوسری ریاستوں سے آئے سیاحوں نے پیرا گلائڈنگ سے جم کر لطف اندوز ہوئے۔ پیراگلائیڈنگ (پیراشوٹ) کی پرواز نے جمعہ کو دوپہر 12 بجے کے قریب بیٹاڈ نندی کے قریب سرحدی گاؤں ازوٹ سے اڑان بھری، جو تقریباً بیس منٹ تک ہوا میں رہنے کے بعد گلپور ہیلی پیڈ پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔پیرا گلائڈینگ کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش وخروش پایا گیا۔
ہندوستان پاکستان سرحد کے قریب ضلع پونچھ میں پیرا گلائڈینگ کے اہتمام کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور کرنا اور انہیں ترقیاتی منصوں کا حصہ بنانا ہے۔ پونچھ بریگیڈ جو لائن آف کنٹرول پر ملکی سلامتی میں مصروف عمل ہے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور ضلع میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرا گلائیڈنگ کی ماہر ٹیم نے شرکت کی۔