اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme in Jammu جموں میں زراعت کے جدید طریقوں پر لیکچرز کا اہتمام

بھارتی فوج کے کراس سورڈ ڈویژن نے اکھنور کے بامل گاؤں میں جموں و کشمیر محکمہ زراعت کے تعاون سے کسانوں کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Akhnoor Jammu News

جموں میں زراعت کے جدید طریقوں پر لیکچرز کا اہتمام
جموں میں زراعت کے جدید طریقوں پر لیکچرز کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 12:29 PM IST

جموں میں زراعت کے جدید طریقوں پر لیکچرز کا اہتمام

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے اکھنور کے بامل گاؤں میں بھارتی فوج کے کراس سورڈ ڈویژن نے جموں و کشمیر محکمہ زراعت کے تعاون سے کسانوں کے لیے زرعی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد علاقے کے کسانوں کو جدید ترین زرعی طریقوں اور زرعی تکنیک کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران، محکمہ زراعت، جموں و کشمیر کے چھ نامور ماہرین نے کسانوں کو مختلف جدید زرعی تکنیکوں جیسے آرگینک فارمنگ، ورمی کمپوسٹ اور مشروم کی کاشت کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Cultural Accadmy In Tral کلچرل اکاڈمی کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام

ہندوستانی فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کو ڈی ڈی سی شری سورج سنگھ، (نائب چیرمین جموں )، سرپنچ محترمہ نیتو دیوی، ومل گاؤں اور ضلع کے کسانوں نے بہت سراہا اور ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر جموں کے نائب چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر سورج سنگھ نے کہا کہ کسانوں کو اس طرح کے تربیتی پروگرام منعقد کرنے سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے انڈین آرمی کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اب جموں کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور کسانوں کو مختلف اسکیموں سے فائدہ بھی پہنچتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details