ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے 10 تا 11 جنوری کو سدبھاونا کے تحت ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ ڈوڈہ اسٹیڈیم میں ریسلنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوں میں اس چمپئن شپ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
اس مقابلے کیں کل 34 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ نوجوانوں کو اس ایونٹ میں نہ صرف راپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ اور پوری برادری کے ساتھ یہ موقع فراہم کرنے پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔