ڈوڈہ:بھارتی فوج کی طرف سے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد خطے کے نوجوانوں کی توجہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔اس کے ساتھ ہی ڈی آر ریجن میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں ڈوڈہ، کشتواڑ، ریاسی، راجوری، رام بن اور پونچھ اضلاع کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیمیں طاقت، چستی اور ٹیم ورک کا مظاہرے کرتے ہوئے مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گی ۔
افتتاحی تقریب میں ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر شری ویش پال مہاجن اور عبدالقیوم، ایس پی، ڈوڈہ، فوجی افسران اور کھیلوں کی مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ جب ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے میدان میں اتریں تو ماحول جوش و خروش سے لبریز ہو گیا۔ فوج خطے میں کھیلوں اور فٹنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔پیر پنجال کبڈی لیگ ان کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ توقع ہے کہ اس تقریب سے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔نوجوان طبقہ اتحاد اور برادری کے احساس کو فروغ دے گا۔ پیر پنجال کبڈی لیگ خطے کے نوجوانوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور ایک مسابقتی، پھر بھی دوستانہ، کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کا ایک موقع ہے۔