اس کے علاوہ بھارتی فوج کو بھی اپنی سنائپر رائفلز کے لیے گولہ بارود کی سپلائی ملنا شروع ہوگئی ہے کیونکہ 21 لاکھ سے زائد راؤنڈ منگوائے گئے ہیں۔
بھارتی فوج کے اعلی ذرائع کے مطابق دس ہزار سگ 716 رائفلز کا پہلا آرڈر بھارت پہنچ گیا ہے اور اسے شمالی کمان کو بھیج دیا گیا ہے۔
فوج کا شمالی کمان جموں و کشمیر میں انسداد شدت پسندی کی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے جس میں پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر (پی او کے) سے شدت پسندوں کی آمد کو روکنا بھی شامل ہے جو وہاں تربیت یافتہ ہیں۔
ان نئی اسالٹ رائفلز کو فوج میں شامل کرنے سے فوج کو پاکستان اور پی او کے میں شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں زیادہ موثر انداز میں کام کرنے میں مدد ملے گی۔
بھارت نے فوج کو 72،400 نئی اسالٹ رائفلز سے لیس کرنے کے لیے 700 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا تھا۔
رائفلز کی فراہمی امریکی اسلحہ ساز کمپنی سگ ساؤر کررہی ہے۔ یہ رائفلز امریکہ میں تیار کی جائیں گی اور ایک سال کے اندر اس کی فراہمی کی جائے گی کیونکہ نئی بندوقوں کا معاہدہ فاسٹ ٹریک پروکیورمنٹ (ایف ٹی پی) کے تحت کیا جارہا ہے۔
ان رائفلز کی اکثریت 66،000 بھارتی فوج کے لیے ہیں باقی کو بھارتی بحریہ (2،000) اور بھارتی فضائیہ (4،000) کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
ساؤر اسالٹ رائفلز سگ716 7.62x51 ملی میٹر اسالٹ رائفلز بھارتی ساختہ 5.56x45 ملی میٹر انساس رائفلز کی جگہ لیں گی۔