اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Army Conduct Motivational Lecture بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں اگنی ویر اسکیم کیلئے بیداری مہم - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ

ڈوڈہ میں انڈین آرمی نے ڈوڈہ میں اگنی ویر اسکیم کے تحریری امتحان کے لیے موٹیویشن لیکچر اور نئے قواعد کی بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ Indian Army Conduct Motivational Lecture

بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں اگنی پتھ سکیم کے بیداری مہم
بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں اگنی پتھ سکیم کے بیداری مہم

By

Published : Mar 22, 2023, 4:45 PM IST

بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں اگنی پتھ سکیم کے بیداری مہم

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سی او بی میں اگنی ویر اسکیم کے تحریری امتحان کے لئے موٹیویشن لیکچر کے ساتھ بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا، مسلح افواج میں بھرتی کے لئے یہ جوش اور جذبہ کی ایک نئی لہر پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ مسلح افواج کی جانب ایک تبدیلی لانے کی ایک پہل ہے جو درحقیقت وقت کی ضرورت ہے۔ اسکیم کے ذریعہ اندراج ہونے والوں کو اگنی ویر کہا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت تینوں شعبوں میں ملازمت حاصل کرنے والوں کو مشکل الاؤنس کے ساتھ ایک پرکشش ماہانہ پیکج دیا جائے گا۔ نوجوانوں کو اس بہترین اسکیم کے نئے قوانین کے بارے میں ترغیب دینے اور آگاہ کرنے کے لئے ہی بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی فوج نے 21 مارچ 2023 کو ڈوڈہ سی او بی میں کمپنی کمانڈر کے ذریعہ ایک حوصلہ افزائی لیکچر کم رجسٹریشن مہم کا اہتمام کیا۔ امیدواروں کی اہلیت کو جانچ کے لئے فرضی تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ تھیم ڈرائیو میں کل 152 طلباء (149 لڑکے اور 03 لڑکیاں) نے حصہ لیا۔ 2. ہندوستانی فوج کی طرف سے نوجوانوں کے لئے باقاعدگی سے منعقد کی جانے والی تحریکی سیریز کے تحت، اگنی پتھ اسکیم کے تحریری امتحان کے نئے قوانین کے بارے میں معلوماتی مہم چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Bandipora Plantation Drive بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم

موٹیویشنل لیکچر کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے اندراج کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ چار سال کی اس مدت کے بعد اگنی ویرز کو سول سوسائٹی میں شامل کیا جائے گا جہاں وہ ملک کے لئے خدمت انجام دے سکے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details