اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کی جموں و کشمیر آمد، شاندار استقبال - ہندوستان کے لئے تین تمغہ جیتنے والی شیتل دیوی

چین کے ہانگزو میں ہوئے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں بھارت کے لیے تین تمغہ جیتنے والی شیتل دیوی آج جموں و کشمیر پہنچیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ Indian Archer Sheetal Devi Arrives Jammu

تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کی جموں و کشمیر آمد، شاندار استقبال
تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کی جموں و کشمیر آمد، شاندار استقبال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 11:03 AM IST

Updated : Nov 3, 2023, 2:39 PM IST

تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کی جموں و کشمیر آمد، شاندار استقبال

جموں: چین کے ہانگزو میں ہوئے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان کے لئے تین تمغہ جیتنے والی شیتل دیوی آج جموں و کشمیر پہنچی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ ملک کے لیے تین تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جموں کشمیر پہنچی جہاں جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں دیر رات ان کو صوبائی کمشنر جموں نے دفتر میں انعام سے نوازا۔ اس کے بعد دیر رات ہی سیتل دیوی ماتا ویشنو دیوی روانہ ہوئی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چین میں ختم ہوئے ایشین گیمز میں۔ شری ماتا ویشنو دیوی اسپورٹس اسٹیڈیم کے کھلاڑی راکیش کمار اور وہاں گولڈ میڈل جیتنے والی پیرا آرچری کی کھلاڑی شیتل دیوی کا آج دیر رات دھرمن نگر کٹرہ پہنچنے پر ان کے استقبال کے لیے ایک خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا، یہ ریلی کٹرہ شہر کے جموں روڈ سے شروع ہو کر مرکزی بازار سے ہوتے ہوئے ادھم پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیتل دیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ یہ سنگ میل عبور کر سکتی ہیں۔ تیر انداز نے مزید کہا کہ ان کے کوچ نے انہیں مسلسل حوصلہ دیا۔ اسی لیے میں نے تین تمغے جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ جب میں نے تیر اندازی شروع کی تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں یہ کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے کوچ نے مجھے بہت حوصلہ دیا اور مجھے اعتماد دیا کہ میں تیر اندازی کر سکتی ہوں۔ آج میں اپنے ملک کے لئے تین تمغے جیتنے پر بے حد خوش ہوں اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گی۔

ایشین پیرا گیمز میں شیتل نے مجموعی طور پر تین تمغے جیتے، جس میں خواتین کی ٹیم کا چاندی، ایک مکسڈ ٹیم گولڈ، اور خواتین کے سنگلز کمپاؤنڈ اوپن ایونٹ میں سونے کا تمغہ شامل تھا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں شیتل دیوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کی علیم نور سیدہ کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: سافٹ ٹینس تربیتی کیمپ و چمپیئن شپ کا انعقاد

شیتل دیوی کو وزیراعظم نریندر مودی نے ملک پہنچتے ہی دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کی اور وزیر اعظم نے سیتل کو مبارک باد بھی دی۔ ہندوستان نے پیرا ایشین گیمز کی مہم کا اختتام کل 111 تمغوں کے ساتھ کیا جس میں 29 طلائی، 31 چاندی اور 51 کانسی شامل ہیں۔ ہندوستان تمغوں کی تعداد میں پانچویں نمبر پر رہی۔

Last Updated : Nov 3, 2023, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details