وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو لے کر کئے گئے تمام تبصرے کو مسترد کرتا ہے جو بھارت کا ناقابل تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔
پاکستان کے دورے پر گئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جموں و کشمیر کو لے کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ اور دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں بھی جموں و کشمیر کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔
کمار نے کہا' ہم ترکی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور حقائق کو مناسب طریقے سے سمجھیں، جن میں پاکستان کی سرزمین سے بھارت اور اس علاقے کے لئے پنپنے والے شدت پسندی کے شدید خطرات بھی شامل ہے'۔