جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے مابین تمام مسائل کو حل کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی حکومت سے پوچھا کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان بات چیت میں کیا حرج ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'پاکستان ہماری سرحد کے اندر نہیں تاہم چین سرحد کے اندر بیٹھا ہوا ہے۔ ان سے ہماری بات ہوسکتی ہے تو پاکستان ہمارا قریبی ہمسایہ ہے، (India-Pakistan relations) اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے'۔