اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: یوم آزادی کی تیاری شروع - ایڈیشنل کمشنر ناجیندر سنگھ جموال

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں رواں برس جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام بوائز ڈگری کالج میں ہوگا۔

بھارت کا پرچم
بھارت کا پرچم

By

Published : Aug 12, 2020, 12:45 PM IST

گزشتہ روز یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل کمشنر ناجیندر سنگھ جموال کی صدارت میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی۔

اس میں پنڈال میں بیریکیڈنگ، سیکیورٹی، ٹریفک، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی، صفائی اور طبی امداد وغیرہ کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب ادھم پور کے گورنمنٹ پی جی ڈگری کالج میں ہوگی۔

جہاں مہمان خصوصی صبح نو بجے قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کریں گے۔

اس موقع پر پولیس، سی آر پی ایف، مارچ پاسٹ میں ایس کے پی اے اور ہوم گارڈز کے دستے حصہ لیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے یوم آزادی کی تقریبات میں پروگرام میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

پروگرام میں اسکول کا کوئی دستہ حصہ نہیں لے گا۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، بیک ٹو اسکول ، کورونا آگاہی ، واٹر لائف مشن وغیرہ جیسے مضامین پر مبنی ثقافتی پروگرام ڈیجیٹل طور پر منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اگست کو فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوگی۔

اس پروگرام کووڈ 19 ایس او پی کے تحت کام کیا جائے گا۔

تمام شرکا کو مشورہ دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایکس این پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ بیٹھنے، بیری کیڈنگ اور پینے کے پانی کے علاوہ پنڈال میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیے:جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کی پہلی گنتی کا آغاز

چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بلدیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہر کے ساتھ ساتھ پروگرام کےمرکزی مقام کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ تقریب کے اختتام تک ڈاکٹرز کی ٹیم اور ضروری دوائیوں کے ساتھ ایمبولینس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

اسی طرح سیکیورٹی ، آمد و رفت اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سبھی محکموں کے عہدیداروں کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ تقریبات منانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details