شوپیاں میں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات،عوام نے جشن منایا شوپیان: پہاڑی ضلع شوپیان میں جوش و خروش کے ساتھ 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت تمام اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی یوم آزادی کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
شوپیان قصبہ کے بٹہ پورہ میں واقع ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یومِ آزادی کے موقع پر چیر پرسن بلقیسہ جان نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے پریڈ میں حصہ لیا۔
یومِ آزادی کی تقریب میں ڈی ڈی سی چیرپرسن بلقیسہ جان نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب، سینئر سپران ٹنڈنٹ آف پولیس شوپیان تنوشری اور دیگر سینئر سول و پولیس عہدیدار موجود تھے۔ اس کے علاوہ نو منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران بھی تقریب میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Independence Day 2023 Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
ڈی ڈی سی چیرپرسن بلقیسہ جان نے کہاکہ ملک کے ساتھ ساتھ یوٹی جموں و کشمیر بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم عوام سے مرکز کی تمام ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھاکر ترقی کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کریں۔