اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد - یوم آزادی 2023 کا جشن

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوم آزادی کے موقعے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام عمر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقعے پر طلبا و طالبات میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

بڈگام ضلع میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
بڈگام ضلع میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

By

Published : Aug 16, 2023, 1:55 PM IST

بڈگام ضلع میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے تمام علاقوں میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام عمر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبا و طالبات میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نذیر احمد خان نے قومی چرچم لہرایا۔ اس موقعے پر ڈی سی بڈگام شری اکشے لابرو-آئی اے ایس، ایس ایس پی طاہر گیلانی، ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے شہری موجود تھے۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو یوم آزادی 23 جوش و خروش سے منانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ضلع میں حکومت کی طرف سے سال بھر میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ بڈگام کا ہدف ہے کہ اس سال 8800 سے زائد مختلف قسم کے ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں تاکہ بڈگام میں ترقی کو ایک بڑا دھکا دیا جاسکے۔ سڑکوں کی مرمت، چوڑا اور میکڈمائزیشن پروگرام کے تحت اس سال ضلع میں 368 کلومیٹر رابطہ سڑکوں کو میکڈمائز کیا جا رہا ہے۔ پی ایم جے ایس وائی کے تحت 30 نئی اسکیموں کو منظوری دی گئی۔

جل جیون مشن کے تحت اس سال کے آخر تک ہر دیہی گھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے لیے 874 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بڈگام میں اس سکیم کے تحت 163 واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گی۔
بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس سال چار 10 MVA وصول کرنے والے اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ صحت عامہ کے فروغ کے لیے ضلع میں اس سال 8.19 کروڑ کی لاگت سے 4 بنیادی مراکز صحت مکمل کیے گئے اور مزید 4 اسکیمیں جلد مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ وہیں گولڈن کارڈز کے اجراء کے سلسلے میں 100 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔پی ایم کسان اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 94469 کسانوں کے بینک کھاتوں میں 210.01 کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally In Anantnag اننت ناگ میں سب سےبڑی ترنگا ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مڈ ڈے میل سکیم کے تحت 56020 بچوں کو مفت مڈ ڈے میل فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 45701 ہزار بچوں کو نصابی کتب فراہم کی گئی ہیں اور 8081 بچوں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا ہے جس میں 9 فیصد کا اضافہ ہے۔ سماجی بہبود کی مختلف امدادی اسکیموں کے تحت خصوصی طور پر اہل افراد میں 182 ٹرائی سائیکلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سال ضلع میں این آر ایل ایم اسکیم کے تحت 204 سیلف ہیلپ گروپس قائم کیے جارہے ہیں جن میں سے اب تک 88 گروپس قائم کیے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details