اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیاز کی بڑھتی قیمت سے عوام پریشان - پیاز کی قیمت 70 روپیے سے 120 روپیے تک بڑھ چکی

پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی عوام پر مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیاز کی بڑھتی قیمت سے عوام پریشان
پیاز کی بڑھتی قیمت سے عوام پریشان

By

Published : Dec 7, 2019, 2:01 PM IST


جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں باقی اشیاء خریدنے کی بات ہی کیا جب پیاز کی قیمت 70 روپیے سے 120 روپیے تک بڑھ چکی ہے۔

پیاز کی بڑھتی قیمت سے عوام پریشان

پیاز کی بڑھتی قیمتوں سے عوام میں قدر تشویش پائی جارہی ہے اور علاقے کے بیشتر لوگوں نے پیاز کو خریدنا ہی بند کردی ہے۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے باقی اشیاء کے ساتھ ساتھ پیاز کی قیمت بھی آسمان چھورہی ہے۔


ای ٹی بھارت کے نمائندے نے جب پیاز کی قیمت سے متعلق میں پونچھ دوکان داروں سے بات کی تو محمد رفیق نامی سبزی فروش نے کہا کہ یہ سبزیوں کا اچھا موسم ہے لیکن سبزیوں کی قیمت میں دن بدن جہاں عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے وہیں دوکانداروں کے لیے بھی مشکل بن چکی ہے ۔

سبزی فروش نے کہا کہ جو سبزی ہم دس ہزار کی منگواتے تھے آج وہ پندرہ سے بیس ہزار کی منگوانی پڑتی ہےاور کبھی کبھی پوری سبزی منگوا بھی نہیں سکتے۔ بالخصوص پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں نے پیاز خریدنا بھی بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام تو عام ملازم بھی اتنا مہنگا پیاز خریدنے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے انتطامیہ سے پیاز کی قمیت میں اضافہ کو روکنے کے اقدام اٹھائیں جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details