جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گندوہ بھلیسہ علاقے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر انتظامیہ نے سب ڈویژن گندوہ کے دو علاقے ویز ڈھاڈر اور بٹارا کو مائیکرو کنٹینمینٹ زون میں تبدیل کردیا ہے۔
گندوہ بھلیسہ میں کورونا کیسز میں اضافہ
گندوہ کے بھلیسہ میں کورونا کے معاملے میں ہورہے اضافے کے سبب انتظامیہ نے دو علاقے ویز ڈھاڈر اور بٹارا کو مائیکرو کنٹینمینٹ زون میں تبدیل کردیا ہے۔
گندوہ بھلیسہ میں کورونا کیسز میں اضافہ
اس تعلق سے بات کرتے ہوئے گندوہ کے ایس ڈی ایم پریتم لال تھاپہ نے بتایا کہ سب ڈویژن میں فی الحال 136 فعال کیسز موجود ہیں۔
ایس ڈی ایم نے حکومت کی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لیے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں نے بھی مقامی انتظامیہ کی تعریف کی۔