اطلاعات کے مطابق انکم ٹکس محکمے کے اعلی افسران سمیت کئی اہلکاروں نے شیخ عمران کے سرینگر کے سنگرمال اور شہر خاص کے بھری کدل میں ان کے نجی دفاتر میں چھاپہ ماری کی۔ اس کے علاوہ نشاط میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے کئی دستاویز ضبط کیے۔
ایس ایم سی کے ڈپٹی میئر کے دفاتروں پر چھاپہ شیخ عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے انکم ٹیکس ادا کرنے میں غیر قانونی طریقوں کا استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ عمران نے سابق جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو بیان دیا تھا اور برطرف کیے گئے چیئرمین پر کئی طرح کے الزامات لگائے تھے۔
شیخ عمران نے پرویز احمد کی برطرفی کا خیر مقدم کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سابق چیئرمین نے اپنے عہدے کا غیر قانونی استعمال کیا ہے اور عوامی پیسوں کے ساتھ جوا کھیلا ہے۔