پلوامہ: وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ضلع پلوامہ میں اس وقت دھان کی پنیری کو آگانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن مسلسل بارش کے سبب پنیری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے اگرچہ 10 اپریل سے شروعات کی جاتی ہے لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں تاخیر ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔
اس ضمن میں محمد یوسف نام کے ایک کسان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے دن میں سورج کی روشنی ضروری ہے لیکن جب سے ہم نے دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے تب سے ایک یا دو دن ہی پینری کو دھوپ دیکھانے کا ملا ہے۔ ارشاد احمد نے کہاکہ غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے دھان کی پنیری میں کیڑا لگنے کا خطرہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں تاخیر ہونے کا بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہا دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے دھوپ کا ہونا ضروری ہے۔