جموں و کشمیر میں گاندربل کے ضلع ہسپتال میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جوتشنا نے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل کے ضلع ہسپتال میں گزشتہ ایک سال سے آکسیجن پلانٹ پر کام کیا جارہا تھا۔

کورونا وبا کے پیش نظر آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے عوام لگاتار انتظامیہ سے آکسیجن پلانٹ کو شروع کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے پلانٹ کے کام میں تیزی لاتے ہوئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جوتشنا نے محکمہ صحت کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد کی موجودگی میں اس پلانٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ پلانٹ ایک ہزار لیٹر فی منٹ آکسیجن تیار کرے گی جو ڈیڈھ سو بیڈ کو بیک وقت فراہم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پلانٹ کا ہم نے تقریباً ہر ایک ضلع میں آغاز کیا ہے۔ اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کورونا مریضوں کو تمام طرح کے سہولیات فراہم کی جائے۔