رامبن: مرکز کی زیر اہتمام جموں و کشمیر کے پہاڑ ی ضلع رامبن میں ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ضلع رامبن میں نوجوان کمپیوٹر ٹریننگ کورسز کیلئے سامنے آرہے ہیں۔ ہارس انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے نام سے پونے کے ایک کمپیوٹر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح ضلع ہیڈکوارٹر رامبن کے معزز شہری و بار ایسو سی ایشن کے سابقہ صدر مشتاق احمد ملک نے کیا۔ انکے ہمراہ دیگر وکلاء حضرات و بی ڈی سی ممبر اور عام لوگوں نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل انڈیا کیلئے اسکل انڈیا و دیگر اسیکموں سے جڑ کر نوجوان روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم کو دیہی علاقوں میں عام کر رہے ہیں، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ ہارس انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس میں مختلف کورسز متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں ڈگری، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ واضع رہے کہ ضلع رامبن میں پڑھے لکھے بے زوگار کمپیوٹر کی جانکاری نہ رکھنے کے وجہ سے مرکز کی جانب سے تعمیر ہورہے پروجیکٹوں میں روزگار کے مواقع سے محروم ہو جاتے ہیں۔