ریاستی گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور خورشید گنائی نے بجبہاڑہ ہائر سکینڈری پلے گراونڈ میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔
ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر، اننت ناگ، خالد جہانگیر ، ڈائریکٹر ایجوکیشن، محمد یونس ملک ڈائریکٹر یوتھ سروسز سپورٹس ایس ایس پی اننت ناگ محمد الطاف خان معروف کرکٹر پرویز رسول کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلی افسران موجود رہے۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے کے وجے کمار، خورشید گنائی و دیگر اعلی عہدیداران کا والہانہ استقبال کیا۔ جس دوران مشیر نے تمام ٹیموں کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
دس جولائی سے اٹھارہ جولائی تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں وادی کے تمام اضلاع سے دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔جس دوران گورنر کے مشیر خوشید احمد گنائی ڈی سی اننت ناگ و پرویز رسول کے علاوہ مقررین نے کھیل کود کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔