اطلاع کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا نے کشمیر سے شائع ہونے والے دو انگریزی اخبارات کے سرکاری اشتہارات بند کرنے کے حکومتی اقدام کا نوٹس لیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر ایڈیٹڑس گلڈ نے کونسل کے سامنے سرکاری اقدام کے خلاف شکایت درج کی تھی۔
ریاستی حکومت نے مارچ کے شروع میں دو انگریزی روزناموں مثلاً 'گریٹر کشمیر' اور 'کشمیر ریڈر' کے اشتہارات بند کیے ہیں، تاہم اس کو بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
گیارہ مارچ کواس اقدام کے خلاف اکثر اخبارات نے اس طرح شائع کیے گئے کہ ان کے پہلے صفحے خالی تھے، اور اس روز اخبارات کے مدیروں اور دیگر اسٹاف نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔