اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڑیسہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

اوڈیشہ میں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبائی بیماری کے 571 نئے معاملات آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 10000 سے تجاوز کرگئی جبکہ چار مریض کی اس بیماری سے موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔

اڑیسہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10000 سے تجاوز، ہلاکتوں کی تعداد 42
اڑیسہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10000 سے تجاوز، ہلاکتوں کی تعداد 42

By

Published : Jul 7, 2020, 5:24 PM IST

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 571 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10097 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں چار مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔


ریاست میں دو مزید کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے لیکن انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت دوسری بیماریوں سے ہوئی ہے۔ یہاں ایسے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کورونا سے ہونے والی چار اموات میں سے تین گنجم ضلع میں اور ایک کٹک ضلع میں ہوئی ہے۔


محکمہ صحت نے ٹوئیٹ میں کہا،”گنجم ضلع کے اسپتال میں ذیابیطس میں مبتلا دو اور ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔“


ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کورونا معاملات میں سے 403 قرنطین مراکز سے اور باقی 168 مقامی رابطے کے معاملات تھے۔ ریاست میں اب تک 302 780 افراد کا ٹسٹ کیا گیا ہے جس میں 10097 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ 6486 اس مرض سے پاک ہوگئے ہیں اور 3557 فعال معاملات زیر علاج ہیں۔

کووڈ 19 بیماری کی وجہ سے 42 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 12 کوویڈ مریض دیگر بیماریوں کے سبب فوت ہوگئے ہیں۔


ضلع گنجم میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے 2621، کھردا میں 1029، کٹک میں 855، جاج پور میں 639، گجپتی میں 518، بالاسور میں 440، سندر گڑھ میں 393، جگت سنگھ پور اور 357 پوری میں ہیں۔


گنجم ضلع میں سب سے زیادہ تعداد 1205، کٹک میں 303، کھردا میں 265، جاج پور میں 234 اور سندر گڑھ میں 207 ہیں۔


ضلع گنجم میں زیادہ سے زیادہ 24 اموات کی اطلاع ملی ہے، کھردہ میں سات، کٹک میں پانچ اور پوری، بارگڑھ، انگول، گجپتی، جاج پور اور سندر گڑھ اضلاع سے ایک ایک شخص کو موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details