اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری محکموں کے کام کاج میں بہتری - سرکاری محکموں

مرکزی سرکار کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے 45 روز بعد بھی وادی کے دیگر حصوں کی طرح اننت ناگ میں بھی حالات بدستور جوں کے توں ہیں۔

سرکاری محکموں کے کام کاج میں بہتری

By

Published : Sep 18, 2019, 5:40 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:17 AM IST

اگرچہ ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر میں قائم تمام سرکاری محکموں کے کام کاج میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے لوگوں کی ایک خاصی تعداد اپنے مختلف دستاویزی کام کاج کے سلسلے میں ڈی سی دفتر کا رخ کر رہے ہیں۔

معمول کے مطابق ہر محکمہ کے افسران و ملازمین ڈی سی آفس میں حاضر رہتے ہیں جس دوران اپنے کام کے سلسلے میں آئے لوگوں کو آسانی ہو جاتی ہے۔

سرکاری محکموں کے کام کاج میں بہتری

حالانکہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے عام لوگ ڈی سی دفتر پہنچ نہیں پاتے ہیں تاہم ضرورت مند لوگ اپنی نجی سواری یا پیدل چل کر ہی اننت ناگ کے ڈی سی آفس پہنچ جاتے ہیں۔

لوگوں کی چہل پہل اور نجی گاڑیوں کے جمع ہونے سے ڈی سی دفتر میں کام کاج معمول کے مطابق نظر آ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5اگست کے بعد گورنر انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی سخت ترین بندشوں اور قدغنوں کے باعث عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، تاہم پچھلے کئی ہفتوں سے بندشوں میں نرمی اور نجی ٹرانسپورٹ کی آواجاہی سے لوگوں کو کچھ حد تک راحت مل رہی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 2:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details