خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ای ٹی وی بھارت نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سری نگر سے لیہہ جانے والی گاڑیوں سے انٹری ٹکٹ پر دوگنی رقم وصول کیے جانے سے متعلق خبر شائع کی تھی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔
کمیٹی کی تحقیقای رپورٹ کے بعد ٹھیکہ دار سے معاہدہ ختم کیا گیا اور ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی نے سبھی چک پوائنٹ اپنی تحویل میں لے لیے اور ہر جگہ میونسپلکمیٹی کے ملازمین کو تعینات کیا گیا۔
خبر کا اثر، معاہدہ منسوخ چنگی میونسپل کمیٹی کی تحویل میں اس ضمن میں میونسپل کمیٹی گاندربل کے ایگزیکٹو آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹھیکہ دار دوگنی رقم وصول کر رہا تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع کمشنر کی ہدایات کے مطابق اس کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا اور ہر جگہ ریٹ لسٹ چسپاں کئے گئے ہیں تاکہ مسافر سے دوگنی رقم کا مطالبہ نہ کیا جائے۔
علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعے حکام تک عوامی مسائل و مشکلات پہنچ کر انکا ازالہ ممکن ہو پاتا ہے۔