اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آج سے برفباری کی پیش گوئی - جموں و کشمیر اور لداخ میں میدانی اور بالائی علاقوں

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

جموں و کشمیر میں آج سے برفباری کی پیش گوئی
جموں و کشمیر میں آج سے برفباری کی پیش گوئی

By

Published : Nov 13, 2020, 8:48 AM IST

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کے روز سے جموں و کشمیر اور لداخ میں میدانی اور بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

یہاں تک کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی متنبہ کیا ہے کہ موسم کی وجہ سے فضائی ٹریفک اور گاڑیوں کی نقل و حمل دونوں متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق مغربی ہوائیں 13 سے 15 نومبر تک سرگرم رہیں گی جس سے کشمیر، جموں اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو انچ تک برف ہو سکتی ہے جبکہ گلمرگ اور سونمرگ اور گریز جیسے علاقوں میں درمیانے درجے کی برف باری کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق جموں کشمیر میں اس دوران 5 سے 6 ڈگری درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

وہیں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا تھا کہ خشک موسم کی وجہ سے سینے کے امرض میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جبکہ بزرگ افراد کو 'فلو ویکسین' لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

کشمیر میں موسم سرما کے دوران پہلے ہی چھاتی کے امراض میں مبتلا کئی مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں آنے والے سخت ترین سردی کے دنوں میں اگر کورونا وائرس کے ان مریضوں کی تعداد بڑھ جائی گی جنہیں آکسیجن درکار ہوگا تو ہسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details