ذرائع کے مطابق تکمئیمن 28 فٹ کی لکڑی نامعلوم سمگلروں نے کاٹ کر کھیتوں میں چھپا کے رکھے تھے۔ اسے اسمگلنگ کرنے کے فراق میں تھے کہ محکمہ کے اعلیٰ افسر کو ذرائع سے اس کی اطلاع ملی، جنہوں نے فوری طور کارروائی کرکے اسے ضبط کر لیا۔
گاندر بل: جنگل سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑی ضبط - Illegal timber seized in ganderbal
جموں کشمیرکے ضلع گاندر بل کے نیلا کنگن علاقہ میں محکمہ جنگلات کے افسر نے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی ہے۔ فوریسٹ پروڈکشن کے ایک اعلیٰ افسر نے خود نیلا نیجون علاقے میں چھاپا مار کر جنگل سے کاٹی گئی غیرقانونی لکڑی کی بھاری مقدار میں ضبط کرکے تحقیقات کا حکم دیا۔
ادھر، مقامی لوگوں نے بر وقت اقدامات پر افسرکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسر نے مذکورہ معاملہ کے تعلق سے اطلاع موصول ہونے کے بعد یہاں پہنچے۔ تاہم یہاں تعینات ملازمین کو اس کی خبر بھی نہیں ہوئی۔
افسر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنگل اسمگلروں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں، جن کے پیچھے محکمہ کے چند ملازمین کا ہاتھ ہے۔ آئے روز علاقے کے جنگلات میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔
علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ان معاملات میں ملوث ملازمین کو معطل ہی نہیں بلکہ ملازمت سے ہی ہٹا دینا چاہیے۔