جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز بارڈر سکیورٹی گرڈ اور قومی شاہراہ کی حفاظت کا جائزہ لیا جبکہ پولیس فورس کو سرحدی علاقوں کے لوگوں سے تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زور دیا۔
سنگھ نے ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور بارڈر سکیورٹی گرڈ اور نیشنل ہائی وے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا، خاص طور پر ملک دشمن عناصر کے ذریعہ تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کے خدشات پر روشنی ڈالی۔
جموں وکشمیر پولیس راجیش شرما کے بیان کے مطابق ایس ایس پی سانبہ نے ضلع میں سکیورٹی کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس ، آرمی اور سانبہ پولیس کی تین درجات میں تعیناتی انسداد دہشت گردی گرڈ اور اس کے بعد ایس پی آپریشنز ، ایس ایس پی کٹھوعہ اور ڈی آئی جی ادھم پور نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے بارے میں پیش کیا۔