حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احکامات جاری رکھنے کے درمیان انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے لوگوں کو بغیر کسی کرفیو پاس کے نجی گاڑی میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے بارے میں متنبہ کیا۔
کوروناوائرس: بغیر پاس سفر کرنے کی اجازت نہیں - پولیس گاڑی کو اپنے قبضے میں لے گی
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ' اگر کسی بھی شخص کو نجی گاڑی میں پاس کے بغیر سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تو پولیس گاڑی کو اپنے قبضے میں لے گی اور قریبی قرنطینہ مرکز میں مسافروں کو 14 دن تک رکھا جائے گا۔

بغیر پاس کسی کو قومی شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں
آئی جی پی کمار نے کہا کہ ' کوئی بھی قومی شاہراہ پر، خاص طور پر جواہر ٹینل کی طرف بغیر کسی پاس کے نجی گاڑی میں جانے کی کوشش کرے گا تو مسافروں کو قریبی مرکز میں 14 دن تک قید رکھا جائے گا۔'
واضح رہے کہ مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے مثبت کیسز کی تعداد 45 ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جس نیزی سے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لوگوں میں اس حوالے سے کافی تشویش اور خوف وہراس پایا جارہا ہے۔