سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سونمرگ میں قومی سطح پر آئس اسکیٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پہلا موقع جب سونمرگ میں آئس اسکیٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا۔
سرینگر کی رہنے والی دو بہنیں جو کہ قومی سطح پر کھیلنا چکی ہیں، آئس اسکیٹنگ پروگرام میں شامل ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ضروری انفراسٹرکچر کی دستیابی پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اس اقدام میں حصہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق آئس اسکیٹنگ پروگرام اگرچہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج تک کی جاری ہے۔ تاہم کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سرکاری سطح پر مشہور سیاحتی مقام سونمرگ میں بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے لئے سونمرگ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام تر انتظامات مکمل کۓ ہیں۔