محکمہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز نے کشمیر صوبے کے چایلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسرز (سی ڈی پی اوز) کے لیے پوشن ابھیان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس ورکشاپ میں جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک اور محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل میر طارق علی مہمان خصوصی تھے۔
ورکشاپ میں شریک دیگر معززین میں جموں و کشمیر آئی سی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر نیتو گپتا، ڈی پی او سری نگر زینت آرا، آئی سی ڈی ایس کشمیر کی ڈپٹی ڈائریکٹر بلقیس جان، ڈویژنل نوڈل افسر، این ایچ ایم ڈاکٹر مصباح صمد اور سی ڈی پی اوز ، کشمیر ڈویژن کے سپروائزرز اور دیگر اہلکار موجود تھے۔
محکمہ آئی سی ڈی ایس کو پوشن ماہ کی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے بپل پاٹھک نے کہا کہ' صحت مند معاشرے کے لیے ہر فرد کو خون کی کمی اور اس سے وابستہ دیگر کوتاہیوں سے پاک بنانا ضروری ہے۔'