اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ کے چیف مارشل سرینگر میں، قیاس آرائیوں کا دور جاری - ریاست کی صورتحال

ریاست جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک ہفتے سے افواہوں کا بازار گرم ہے اور انتظامیہ کی طرف سے بھی ہر روز نئے نئے احکامات جاری کیے جارہے ہیں جس سے عوام کی خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے چیف مارشل کا کشمیر دورہ

By

Published : Aug 3, 2019, 5:51 PM IST

Updated : Aug 3, 2019, 7:56 PM IST

ریاست کی صورتحال کو لے کر کافی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہیں اور انتظامیہ کے ہر قدم پر وادی کی عوام اپنی آنکھیں ٹکائے ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے چیف مارشل سرینگر میں، قیاس آرائیوں کا دور جاری

ایسے میں سرینگر ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے چیف مارشل بی ایس دھنوا کا دیکھا جانا وادی کشمیر کی عوام میں مزید قیاس آرائیاں اور خدشات کو جنم دیتا ہے۔

وہیں بھارتی فضائیہ کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق "ایئر چیف مارشل کشمیر میں ہورہی حفاظتی دستوں کی تعیناتی کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج وادی کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی اور اب کچھ ہی دیر میں واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔"

سکیورٹی ایجنسیز کے ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں ایک لاکھ سے زائد نیم فوجی دستوں کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے۔

Last Updated : Aug 3, 2019, 7:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details