ڈیوڈ رابرٹسن نے کہا کہ کشمیر، دنیا میں محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔
رابرٹسن نے کہا کہ یہ وادی کشمیر کا محفوظ ماحول ہے جس نے انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریئل کشمیر فٹ بال کلب کے لیے کھیلنے پر راضی کرنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ' میں اپنے بیٹے، بیوی اور بیٹی سمیت اپنے اہل خانہ کو یہاں لایا ہوں۔ یہاں تک کہ ہمارے پاس جمی اور جوناتھن جیسے دو کوچ بھی ہیں۔ اگر مجھے اپنی حفاظت کا خدشہ ہے تو میں ان کو یہاں نہیں لاتا۔ میں یہاں ہڑتالوں ، انٹرنیٹ بند کے دوران رہتا تھا۔ لیکن مجھے اپنی جان کی حفاظت کا کبھی خوف نہیں تھا۔ کشمیر خوبصورت اور عظیم مقام ہے ۔'
رابرٹسن نے ان باتوں کا اظہار خیال ایسے وقت میں کیا جب ریئل کشمیر فٹ بال کلب مقبول طور پر برفانی چیتے کے نام سے مشہور ہے۔ اور وہ آئی لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے مقابلہ کررہی ہے۔ اس ٹیم نے نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور تمام کھلاڑی سرینگر میں آنے والے سیزن میں نئے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت مشق کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں نے رواں سیزن میں اسکواڈ میں شمولیت کی ہے۔ ' اب ہمارے اسکواڈ میں اور بھی گہرائی ہے۔ پچھلے سیزن میں ہمارے پاس دفاعی پہلو بہتر تھا لیکن ہم گول کرسکے۔ ہم نے مواقع پیدا کیے لیکن ان کا موثر استعمال نہیں کرسکے۔ اب ہمیں انگلینڈ ، چیسٹرپول اور سبھاش سنگھ سمیت کیلم کے کچھ بہت ہی تجربہ کار کھلاڑی ملے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی کشمیر میں مسلسل 75ویں روز سے بندشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
دو رو قبل وادیٔ کشمیر میں دو ماہ سے زائد کے عرصے تک بند رہنے والے پوسٹ پیڈ موبائل پھر سے بحال کیے گئے تاہم انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار ہے۔