اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناربل میں شہری کی ہلاکت پر حریت کانفرنس کی مذمت

حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناربل میں شہری کی ہلاکت پر حریت کاننفرنس کی مذمت
ناربل میں شہری کی ہلاکت پر حریت کاننفرنس کی مذمت

By

Published : May 14, 2020, 8:06 PM IST

میر واعظ عمر فاروق کی صدارت والی حریت کانفرنس نے گزشتہ روز بڈگام کے رہنے والے 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حریت کانفرنس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں گزشتہ روز بڈگام میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ " ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی اور اس دوران ان کے چاچا بھی زخمی ہوئے ہے۔ پورے واقعے کی تفصیلات سن کر حیوانیت بھی کانپ اٹھتی ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " یہ پہلا موقع نہیں تھا گزشتہ تیس دہائیوں سے وادی میں ایسا ہی ہوتا ہے اور کبھی بھی کسی سے جوابدہی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قصوروار کو سزا سنائی گئی۔"ان کا کہنا تھا کہ "جہاں پوری دنیا عالمی وبا سے جوجھ رہی ہے وہیں وادی کشمیر کی عوام کو خوف اور گھر کے ماحول میں گزشتہ کئی برسوں سے دن گزارنے پڑھ رہے ہیں۔

مقامی رہنما اور باشندگان جیلوں میں ہے، صحافیوں پر دباؤ ہے اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ اس ہلاکت کی غیر جانبدار تحقیقات کرے اور قصوروار کو سخت سے سخت سزا دے۔"

واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بٹگرام کے ناربل علاقہ میں گزشتہ روز سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان معراج الدین شاہ ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details