حج 2020 سے متعلق حکومت کی چند اہم تبیلیوں کا تذکرہ کرنے کے لیے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک پریس کانفرنس کی لیکن دوسری جانب جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں مواصلاتی نظام پر عائد مکمل پابندی اب تک برقرار ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کشمیری عازمین کس طرح آن لائن درخواست کریں گے جبکہ ان کے پاس انٹرنیٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی یہ سوال جب مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ تب تک کشمیر میں حالات بہتر ہو جائیں گے اور عازمین کو کوئی دشواری نہیں ہوگی'۔
نقوی نے اس تعلق سے کوئی بھی واضح جواب نہیں دیا صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ کشمیر یوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ حج 2020 کے لیے 10 اکتوبر سے 10 نومبر تک حج درخواست کا عمل شروع ہورہا ہے۔