اطلاعات کے مطابق نپورہ علاقے میں آگ کے شعلے اس طرح نکل رہے تھے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔
قاضی گنڈ: آگ کی ہولناک واردات میں رہاشی مکان خاکستر مقامی لوگوں کے مطابق نپورہ گاؤں میں شبر احمد ریشی ولد محدین ریشی نامی شخص کے دو منزلہ مکان میں آچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے مکان میں سارا سازو سامان تباہ ہوگیا۔
اگرچہ علاقے کے لوگوں نے متعلقہ فائر سروس کو اطلاع دی تاہم ان کے آنے تک مکان کا ایک منزلہ تباہ ہوگیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر سروس کو اطلاع دی گئی لیکن آخری اطلاع ملنے تک وہ موقع واردات تک نہیں پہنچے۔
اس دوران مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن آگ کے شولے آخر تک بلند ہی تھے۔ وہیں مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار گاؤں کی طرف روانہ ہوئے ہیں ۔ علاقے کے مقامی لوگوں میں محکمہ فائرسروس قاضی گنڈ کے خلاف غم وغصہ پایا جارہا ہیں۔