بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرکار کی طرف سے جہاں نوجوانوں کو مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت خود کفیل بنایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف محکمہ ہارٹیکلچر بارہمولہ کی جانب سے خواتین کو پندرہ دنوں کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
خواتین کو مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت چیری، ایپل، اور دیگر فروٹس کو کیسے جام بنایا جائے اس کے بارے میں سکھایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں آج محکمہ ہارٹیکلچر بارہمولہ کے زیر اہتمام ان بچوں کو سوپور فوڈ پارک سیر جاگیر کے ساتھ ساتھ بلگام کولڈ سٹور کا ٹور کرایا گیا اور اس سے بچوں نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔
دراصل ہارٹیکلچر بارہمولہ لڑکوں کو گزشتہ چند سالوں سے پندرہ دنوں کی ٹریننگ کرواتی ہے۔اس دوران ان لڑکوں کو سکھایا جاتا ہے کہ مختلف اقسام کے میوہ جات ہے ان کا فروٹ جام کیسے بنایا جاتا ہے۔