اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے سال کی آمد پر گلمرگ میں سیاحوں کا رش - jammu and kashmir

گلمرگ کے ایک ہوٹل مالک نے بتایا کہ' یہاں تمام ہوٹلز اور ٹورسٹ ہٹس کی ماہ جنوری کی پانچ تاریخ تک بکنگ ہوئی ہے۔ ملک بھرکے سیاح کافی تعداد میں نیا سال منانے کے لئے گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔'

نئے سال کی آمد پر گلمرگ میں سیاحوں کا رش
نئے سال کی آمد پر گلمرگ میں سیاحوں کا رش

By

Published : Dec 31, 2020, 12:04 PM IST

سیاح ان دنوں وادی کشمیر میں موسم سرما سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں نے مشہور ریزورٹس اور پہاڑی سیاحتی مقامات خصوصاً گلمرگ اور پہلگام میں آئندہ دنوں کے لئے بکنگ کی ہے۔

وادی کشمیر میں شدید سردی اور برف کی چادر کے درمیان سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کی شاندار تقریب منعقد ہونے کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نئے سال کی آمد پر گلمرگ میں سیاحوں کا رش

گلمرگ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہوئے ہیں جب کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گلمرگ کے ایک ہوٹل مالک نے بتایا کہ' یہاں تمام ہوٹلز اور ٹورسٹ ہٹس کی ماہ جنوری کی پانچ تاریخ تک بکنگ ہوئی ہے۔ ملک بھر کے سیاح کافی تعداد میں نیا سال منانے کے لئے گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ' نئے سال کو منانے کے لیے مقامی لوگ بھی کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح مخصوص کرسمس اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی غرض سے گلمرگ آئے ہوئے ہیں۔ یہ سیاح گلمرگ کی حسین وادیاں دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

پنجاب اور حیدرآباد سے پہلی مرتبہ گلمرگ آئے ہوئے چند سیاحوں نے بتایاکہ انہوں نے کئی ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن وادی کشمیر اور گلمرگ جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی۔ سوئزرلینڈ گلمرگ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details