اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے ہوٹل مالکان و غریب پریشان - Ramban latest news jammu kashmir

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن لگنے سے ہوٹل مالکان پریشان ہیں۔ سال 2019 میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور اب کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن سے غریب عوام زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Jk-ram-01-Sanasar hotels, resorts badly hit lock down since lost three years_pkg-jk10007
لاک ڈاؤن سے ہوٹل مالکان و غریب پریشان

By

Published : May 18, 2021, 11:07 AM IST

عالمی صحت افزا سیاحتی مقام سناسر گذشتہ دو سالوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سال 2019 میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور اب کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگائے جانے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

دیکھییے ویڈیو

لاک ڈاؤن اور کورونا کرفیو کی وجہ سے ہوٹل مالکان، دکان دار، گھوڑے والے، دھاڑی دار مزدور بری طرح سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ دکان اور ہوٹلوں کا کرایہ نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں بھی جیب سے دینی پڑتی ہیں۔ تین سال سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباریوں کمر توٹ چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس سرکار نے کرایہ معاف کرنے کی بات کہی تھی۔ تاہم وہ ایک جملہ تھا۔ ایک شخص نے کہا کہ ہماری زندگی مزدوری کر کے پیٹ بھرنے پر ہے۔ سرکار کے مفت پانچ کلو چاول سے گھر نہیں چل سکتا۔ مرکزی سرکار اور گورنر انتظامیہ سے لاک ڈاؤن کے دروان مالی مدد کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details