اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پرائمری ہیلتھ مرکز بنیادی سہولیات سے محروم - ملہ کی کمی اور بنیادی ٹیسٹ مشینری سے اب تک محروم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام علاقے میں واقع پرائمری ہیلتھ مرکز بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

بانڈی پورہ: پرائمری ہیلتھ مرکز بنیادی سہولیات سے محروم
بانڈی پورہ: پرائمری ہیلتھ مرکز بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Mar 11, 2020, 11:29 PM IST

نوگام سوناواری میں واقع یہ اسپتال بناوٹ کے لحاظ سے کافی خوبصورت ہے تاہم عملہ کی کمی اور بنیادی ٹیسٹ مشینری سے اب تک محروم رکھا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ اسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاج و معالجے کے لئے مریضوں کی بھیڑ تو آتی ہے لیکن ٹیسٹ وغیرہ کرانے کے لئے انہیں دور دوسرے قصبے کا رخ کرنا پڑتا ہے-

بانڈی پورہ: پرائمری ہیلتھ مرکز بنیادی سہولیات سے محروم

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر علاج یہاں پر کیا جاتا ہے تو کئی بنیادی ٹیسٹ کرانے کے لئے دوسری جگہ جانا پڑے تو اسپتال کے ہونے کا کیا فائدہ ہے؟

متعلقہ علاقے کے نوجوان سرپنچ شبیر حیدر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں یہ مشکل پچھلے کئی سالوں سے ہے جس کے لئے انہوں نے کئی دفعہ انتظامیہ کے دروازے کھٹ کھٹائے تاہم انہیں ہر بار نظر انداز کیا گیا-

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ مشینری ڈھانچے کو مستحکم بنایا جائے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے -

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں جب ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تجمل حسین سے فون پر رابطہ کیا تو وہ بات کرنے کے لئے موجود نہ تھے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details