پروگرام میں کاشتکاروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سربراہان، آفیسران اور عملہ موجود تھا، اس موقعہ پر جنوبی کشمیر کولگام۔اننت ناگ۔پلوامہ۔شوپیان سے تعلق رکھنے والے تمام نرسری کاشتکاروں نے حصہ لیا۔
محکمہ باغبانی کی جانب سے پروگرام منعقد
محکمہ باغبانی کی جانب سے قیمو کھڈونی کولگام کے تحصیل آفس میں محکمہ باغبانی کی ایک ونگ این آر او (نرسری رجسٹریشن آفس) کشمیر کی جانب سے ایک جانکاری پُروگرام منعقد کیا گیا۔
پُروگرام میں کاشتکاروں کو محکمہ کی جانب سے نرسریوں کو اندراج کرانے کا مشورہ دیا گیا۔ کاشتکاروں کو مختلف اسکیموں سے آگاہ کیا گیا، جانکاری پُروگرام میں کاشت کاروں کو الگ الگ طرح کے پودے لگانے والی نرسریوں کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں نئی ٹیکنالوجی سے بھی باخبر کیا گیا۔
پُروگرام میں محکمہ باغبانی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایل کے بالی، چیف ہارٹیکلچر آفسر سرینگر، نرسری اندارج رجستڑ سی ایل شرما، فارم مینجر راجباغ، تصدق معین کے علاوہ ہارٹیکچر ڈپولیمنٹ افسران کے علاوہ مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کاشتکاروں نے اس اقدام کی سراہنا کی۔