اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: کاشتکاروں میں پودے تقسیم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ہارٹیکلچر نرسری کے احاطہ میں محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک عوامی جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

پونچھ: کاشتکاروں میں پودے تقسیم
پونچھ: کاشتکاروں میں پودے تقسیم

By

Published : Feb 27, 2021, 11:01 AM IST

اس کیمپ میں بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین شمیم احمد گنائی مہمانی خصوصی تھے جبکہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اور سرپنچ بھی شریک ہوئے۔

اس دوران کاشتکاروں میں سیب و دیگر اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے۔ ہر ایک فرد کو تقریبا 125 پودے فراہم کئے گئے۔

پونچھ: کاشتکاروں میں پودے تقسیم

اس کیمپ میں کئی دوردراز علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی ۔ ان علاقوں میں منڈی، لورن، ساوجیاں اڑائی، بائیلہ گلی، پنڈی گلی، ناگ وغیرہشامل ہیں۔

اس دوران ہارٹیکلچر آفیسر منڈی فرید احمد بھٹی نے لوگوں کو کہا کہ وہ اس وقت کو غنیمت سمجھیں اور اپنے کھیتوں میں مخصوص جگہ بناکر باغبانی کو فروغ دیں۔نوکریوں کے پیچھے دوڑنے کے بجائے وہ اپنی زمینوں میں پودے لگا کر اپنی روزگار کے ساتھ ساتھ اپنی زمینوں کو بھی کاشت کے قابل بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نئی تحقیق کے بنا پر ہائی ڈینسٹی سیبوں کی پیداوار بھی ہوگی اور اس زمین میں سبزی بھی اگائی جاسکتی ہے۔ تمام لوگوں سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر زور دیا۔

اس موقع پر شمیم احمد گنائی نے بتایا کہ محکمہ کا کام کاج قابل سرہانہ ہے۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر پونچھ اور ہارٹیکلچر آفیسر منڈی محکمہ باغبانی کو فروغ دینے میں جس طرح دن رات محنت اور کوشش کررہے ہیں وہ قابل مبارک باد ہے۔ لیکن عوام کو چاہئے کہ وہ پودے صرف محکمہ سے لینے تک محدود نہ رکھیں بلکہ ان پودوں کی اپنے بچوں کی طرح پرورش کریں۔اس وقت نئی تکنیک اور تحقیق سے جو پودے محکمہ فراہم کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details