اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: کاشتکاروں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم - محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم

مقامی کاشتکاروں نے انتظامیہ اور محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔

سوپور: کاشتکاروں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم
سوپور: کاشتکاروں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم

By

Published : Feb 15, 2021, 12:41 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سلام آباد میں کسانوں اور کاشتکاروں میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بھٹ کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر افسر بارہمولہ ظہور احمد اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے اور انہوں نے کسانوں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم کئے۔

سوپور: کاشتکاروں میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم

ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے بتایا کہ آج ہم نے کسانوں میں سٹرس پلانٹ (لیمو) اور زیتون کے پودے تقسیم کئے اور ہماری کوشش جاری ہے کہ ہم اوڑی میں زیادہ سے زیادہ پودے ان کاشتکاروں میں تقسیم کرتے رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران دس ہزار سے زائد پودے تقسیم کیے گئے اور ہماری کوشش ہے کہ جو ہمارے کسان ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ فایدہ دیا جائے تاکہ وہ اس سے اپنا روزگار چلا سکیں۔

مقامی کاشتکاروں نے انتظامیہ اور محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم کافی خوش ہیں کیونکہ آج محکمہ نے پہلی بار اوڑی میں اس قسم کی مہم شروع کی ہے جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details