بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع وومنز ڈگری کالج میں آج ڈپارٹمنٹ آف ہوم سائنس کی جانب سے Home Fest- Epitome of Creativity کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈائریکٹر کالجس پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اشایی موجود تھی اور ان کے ہمراہ پرنسپل وومنز ڈگری کالج بارہمولہ نیلوفر بٹ ساتھ تھی۔
س پروگرام میں کالج کے طلباء نے مختلف قسم کے اسٹال لگائے تھے۔ ان میں Handycrafts, Textiles, Indian cuisine اور دیگر قسم کے اسٹال کے دوران انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اشایی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے پروگراموں میں شرکت کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں اور ہر شعبے میں اپنی اپبی موجودگی کا احساس دلانے میں نمایاں رول ادا کریں۔