پریس کانفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کی گئی، ایمنسٹی اسکیم فار الیکٹرسٹی، کے بارے میں صارفین کو جانکاری فراہم کرنا تھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر سعید خورشید احمد نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ اسکیم ان زائد المیعاد صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کی گئی ہے جن کے پاس بجلی فیس کی بھاری رقم بقایا پڑی ہے یا جو کسی وجہ سے اپنا بجلی فیس ادا نہیں کر پائے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' اسکیم کے ذریعہ صارفین کو بجلی فیس کی رقم میں رعایت دی جائے گی جس کے تحت صارفین کو تین الگ الگ اقساط میں صرف اصل رقم ادا کرنا ہوگا جبکہ سود کو مکمل طور کالعدم معاف کیا جائے گا۔